وزارت خزانہ کا کورونا وائرس کے باعث عوام کو خصوصی ریلیف پیکیج فراہم کرنے پر غور

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو ریلیف پیکیج فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اس سلسلے میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ کی شرکت کی اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث عوام کو ریلیف پیکیج کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا عوام کو بجلی اور گیس کے بلز پر سبسڈی دینے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ریلیف پیکیج کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کو سستی کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment