بنک اکاونٹ ہولڈرز پریشان نہ ہوں، اسٹیٹ بنک کا بڑا فیصلہ


کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، لاک ڈاون کے ساتھ ساتھ نجی و سرکاری ادارے بھی بند کئے جائیں گے۔  لیکن اسٹیٹ بنک نے صارفین کے لئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام تر بنک اور ان کی شاخوں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلہ اسٹیٹ بنک کے گورنر ، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائرکٹرز اور کمرشل بنکوں کے سی ای اوز کی ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کسی بنک کے ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوگئی تو وہ شاخ مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔
مزید مخصوص بنکوں کو کھلا رکھنے یا عملہ کم کرنے کی تجویز پر چند روز بعد غور کیا جائے گا جبکہ منگل کو کمرشل بنک مکمل اوقات کار پر عمل کریں گے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.