وفاقی کابینہ کا ویڈیو کانفرنس اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ویڈیو کانفرنس اجلاس بدھ تک ملتوی کرنے کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کابینہ کو توانائی ڈویژنوں کی جانب سے بجلی اور گیس کے بلوں پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 12 مارچ کو ہونے والے فیصلوں کی  توثیق کرے گی جبکہ  قانونی مقدمات نمٹانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،وفاقی کابینہ ملکی تاریخ کی پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی، بنکوں کے منافع کی رقم اور غیر ملکی کمرشل قرضوں پر ٹیکس چھوٹ سمیت  ایس ایم ای بینک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گی، اجلاس میں عارضی بنیاد پر نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ سے متعلق ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری، نیشنل ہیسٹری اینڈ لیٹریری ہیریٹیج ڈویژن کے نام کی تبدیلی اور ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کی جائیداد اور اراضی کے لیز ریٹس کی قیمتوں کے از سر نو تعین کی منظوری بھی دی جائے گی

متعلقہ خبریں

Leave a Comment