کورونا وائرس؛ کراچی کی ائیر کوالٹی بہتر ہونا شروع ہو گئی

کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے شہر قائد میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا جس سے ایئر کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا بھر کے شہروں میں 27 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں غیرمناسب مواد کی شرح 63 فیصد ہو گئی ہے۔
واضح رہے نومبر 2019 میں کراچی کی ایئر کوالٹی انتہائی غیر صحت مند تھی، نومبر میں کراچی کی فضا میں غیرمناسب مواد کی شرح 227 تھی۔
یاد رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کے طور پر گزشتہ رات حکومت سندھ کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے صوبے میں 23 مارچ کی شب 12 بجے سے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس لاک ڈاون کے تحت صوبہ سندھ میں شہری آئندہ 15 دن تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت علاج معالجہ کی غرض سے نکلنا ممکن ہوگا۔
حکومتی ہدایت کے تحت گھر سے نکلنے والے مریض کے ساتھ ایک تیمار دار کو جانے کی اجازت ہوگی۔ شہریوں کو دوا اور کھانے پینے کی اشیا خریدنے کی بھی آزادی دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے تحت نماز جنازہ میں صرف انتہائی قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے اور نماز جنازہ کی ادئیگی کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کا پیشگی اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/23/6729

متعلقہ خبریں

Leave a Comment