ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کی کورونا سے متعلق پریس بریفنگ

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے ملک بھرمیں کورونا جیسی مہلک وبا کے روک تھام  پر پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ  قدرتی آفت  کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مظلوم کشمیری بھارتی بربریت کاشکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ریاستی دہشتگردی کاسامناکر رہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ کل شام  کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف ایکشن کاجائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے مسلح افواج کی میڈیکل کور کو تعینات کرنےکاحکم دیا ہے۔ آرٹیکل 245کےتحت فوج کوحکومت کی مدد کیلئے طلب کیا  گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ تمام اسکول بند رہیں گے۔ ہر قسم کے اقدامات پر پابندی ہو گی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ صرف فوڈ سپلائی کیلئےاستعمال ہو گی۔ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ یہ انفرادی اور اجتماعی طور پر مشکل فیصلے کرنے کا وقت ہے۔ کورونا کے خطرے پرقابو پانے کیلئے پاک افواج عوام کےشانہ بشانہ ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ نقل وحرکت کومحدود رکھنا ہی اس مہلک وبا سے بچاوَ کا واحد حل ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بھی کورونا وائرس کےسامنے بےبس نظر آ رہے ہیں۔ آرمی چیف نےایک ماہ کی تنخواہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے دینےکا اعلان کیا ہے ۔ عوام سے درخواست ہے کہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ انفرادی حفاظت  ہی مجموعی حفاظت ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/23/6753

متعلقہ خبریں

Leave a Comment