بنکاک میں پھنسے پاکستانیوں کا وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ


بنکاک میں پھنسے 50 پاکستانیوں کی وطن واپسی تاحال نہ ہو سکی بنکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طورپرطیارہ بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔

پچاس پاکستانی مسافر گزشتہ چار روز سے بنکاک ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر کھانا بھی فراہم کیا گیا لیکن مسافروں کو وطن واپسی کا انتظار ہے خواتین اور بچے بھی شدید پریشان ہیں۔ بنکاک ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر طیارہ بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر پھنسی خاتون مسافر کا کہنا ہے سفارتخانہ جس حد تک ممکن ہے ہمیں سہولیات دے رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر پھنسے افراد میں بیمار مسافر بھی ہیں۔حکومت پاکستان کو بین الاقوامی فلائٹس آپریشن بند کرنے سے متعلق پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا،حکومت فوری طور پر پھنسے ہوئے مسافروں کی وطن واپسی کے اقدامات کرے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6832

Leave A Reply

Your email address will not be published.