جنگلات کے بھڑکتے شعلوں کو سرد کرنے والا حیرت انگیز ہیلی کاپٹر ڈرون

Fire Extinguisher-China

بیجنگ:اب جنگلات کی آتشزدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ چینی کمپنی نے ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو آتشزدگی کی صورت میں گھنے جنگلات میں جا کر ایک بم گرا کر 50 مربع میٹر پر آگ کے شعلے بجھا سکتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایمیزون اور آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ کے تناظر میں چینی کمپنی نے آگ بجھانے والے بموں سے لیس ڈرون ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے جو جنگل کی گہرائی میں جاکر بھڑکتے شعلوں کو سرد کرسکتا ہے۔ اس ڈرون ہیلی کاپٹر کو آپریٹ کرنے کے لیے کسی بھی انسان کی ضرورت نہیں۔ اس کے دائیں اور بائیں دو عدد بم نما آگ بجھانے والے سلنڈر نصب ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6779

متعلقہ خبریں

Leave a Comment