شہزادہ ولیم عارضی طور پر بادشاہت سنبھالنے کوتیار


لندن: کورونا وائرس کی وباسے بچنے کے لیے عین ممکن ہے کہ ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس کے شاہی محل کو چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقل ہو جائیں اور قوی امکان ہے کہ جلد ہی شہزادہ ولیم عارضی طور پر بادشاہت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی شاہی محل کے معاملات کو دیکھنے والے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے بتایا کہ چوں کہ برطانوی وزارت صحت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جن افراد کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہونے کے باوجود خود کو قرنطینہ کردیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.