کراچی اور لاہور والوں کے لیے لاک ڈاؤن خوش آئند ثابت ہوا

شہر قائد میں مہلک وبا کورونا وائرس کی روک تھام  کیلئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے شہر کی فضا مزید بہتر ہوگئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دوسرے روز 42 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز کراچی کا نمبر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں 27 واں تھا۔

ماہرین کے مطابق کراچی میں ٹرانسپورٹ بند اور محدود صنعتی سرگرمیاں فضائی آلودگی میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ کراچی میں نومبر 2019 میں ائیر کوالٹی انتہائی خراب تھی اور فضا میں آلودگی کی شرح 227 تھی تاہم اب کراچی کی ائیر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل کی سطح پر آگئی ہے۔ کراچی عام طور پر حساس لوگوں کیلئے غیرصحتمند کی سطح اور کبھی کبھی ہر قسم کے لوگوں کیلئے بھی غیرصحتمند کی سطح پر چلا جاتا ہے۔

ماہر ماحولیات کے مطابق لاہور کی ائیر کوالٹی میں بھی زبردست خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے اور لاہور دنیا بھر کے شہروں میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں 50 ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودگی کی شرح صرف 53 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے پاکستان میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 900 سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس صورتحال میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلکت اور اسلام آ باد میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6859

متعلقہ خبریں

Leave a Comment