کورونا وائرس؛ وفاقی حکومت نے عوام کو بڑے ریلیف پیکج کی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے معاشی ٹیم کے ساتھ کورونا  وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں اقتصادی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ اس ریلیف پیکج میں عوام الناس کو فوری ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیکج کی کچھ تفصیلات یوں ہیں:

  1. ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیا جائے گا۔

  2. مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

  3. کم آمدن والے خاندانوں کے لیے 4 ماہ تک اعانت کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے کا اعلان؛ خاندانوں کو 3000 روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔

  4. پناہ گاہوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ کیونکہ فی الوقت پناہ گاہوں پر بے پناہ دباو موجود ہے۔

  5. یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے علاوہ 50 ارب روپے کے مزید ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے۔

  6. گندم کی خریداری کے لیے 1280 ارب روپے کا اعلان۔

  7. پٹرول/ڈیزل پر 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان۔

  8. 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو بجلی کے بل کی اقساط تین ماہ میں دینے کی سہولت، گیس کے بلوں کے لیے بھی یہی سہولت دی جائے گی۔

  9. میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کے لیے 150 ارب روپے دئیے جائیں گے۔

  10. کھانے پینے کی اشیا مثلاً گھی، دالوں اور چینی وغیرہ پر یا تو ٹیکسز کم ہوں گے یا بالکل ختم ہو جائیں گے۔

  11. ایمرجنسی ریلیف کے لیے 100 ارب روپے دئیے جائیں گے۔

  12. نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کو کٹس/اشیا کی خریداری کے لیے 25 ارب روپے دئیے جائیں گے۔

  13. کنسٹرکشن بزنس کے لیے اگلے چند دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6838

Leave A Reply

Your email address will not be published.