کورونا وائرس سے تو بچ گئے مگر ڈیٹول نے 59 افراد کی جان لے لی


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا لوگ اس سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں۔ رکیئے ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پیشوا نے کورونا کے خطرات سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.