وفاقی حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم آج ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دے گی  ۔ ذرائع کے مطابق ریلیف پیکج کا حجم 1168 ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے۔ ڈیلی ویج ورکرز کیلیے 200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔  

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے آج ریلیف پیکج کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس پیکج کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کیا تھا، جس کے تحت 70 لاکھ دیہاڑدی دار مزدوروں کو 3 ہزار  روپے ماہانہ دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  برآمد کنندگان  کیلیے بھی 200 ارب روپے مختص کئے جائیں گے اورغریب خاندانوں کیلیے  120 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ میڈیکل ورکرز اور حکومتی ملازمین کیلیے تقریبا 50 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

مزید بر آں  پیٹرول اور ڈیزل پررعایت کی مدمیں 50ارب روپےمختص کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایس ایم ایز کیلیے 100 ارب روپے مختص کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب  کیپٹل مارکیٹ کیلیے 30 ارب روپے کا پیکج متوقع ہے۔ اس کے علاوہ  یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیا کی سستی فراہمی کیلیے 50 ارب روپے کا پیکج رکھا جائے گا۔   این ڈی ایم اے  کو 10 ارب روپے دیے جانے کا امکان ہے ،جبکہ گندم کے کاشتکاروں کیلیے 250 ارب سے زائد رقم مختص کی جائے گی اور کھانے پینے کی اشیا کی مد میں 75 ارب روپے کا  پیکج  بھی متوقع ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6783

متعلقہ خبریں

Leave a Comment