ریلویز کا ملک بھر میں ٹرین آپریشن مکمل طور پر بند کرنےکا فیصلہ


وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں ریلوے افسران کی سفارش پروزیر ریلوے نے 14روز کے لیے ٹرین آپریشن بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ لاک ڈائون ہونے کے باعث کیا گیا۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پہلے34  ٹرینیں بند کی گئی تھیں
نئے فیصلے کی رو سے آج رات ملک بھر میں پسنجرمیل اور برانچ لائن ٹرینیں بند کردی جائیں گی جبکہ ریلوے کی تمام ڈویژنز اور دفاتر کھلے رہیں گے اور
ریلوے کی تمام فریٹ ٹرینیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی ذرائع۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment