پنجاب کابینہ نے کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی

لاہور: صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں پنجاب کورونا آرڈیننس پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔  پنجاب کورونا آرڈیننس کے ذریعے کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا کسی بھی شخص کوعلاج کیلئے گھرسے سرکاری ہسپتال بھی منتقل کیا جا سکے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کابینہ نے کورونا آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اختیارات استعمال کر سکے گی آرڈیننس کی حکم عدولی پر 10 ہزار سے 50 ہزارروپے جرمانے یا چھ ماہ قید کی سزا ہو گی۔  پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے تا ہم پنجاب حکومت نے ضروری سٹاف کیساتھ 13 محکموں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی،داخلہ،صحت،خزانہ اور دیگر محکمے کھلے رہیں گے ان کے سرکاری دفاتر بند نہیں ہوں گے،باقی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز اور افسران فون کا ل اور وڈیو لنک پر باوقت ضرورت موجود ہونگے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/24/6848

متعلقہ خبریں

Leave a Comment