بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کی تعداد کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی نے ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر دیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ملک بھر کو 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21 دن میں اگر قابو نہ پایا گیا تو ہم 21 سال پیچھے چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ گھر میں رہیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے عوام کی حمایت درکار ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومتیں تیزی سے کام کر رہی ہیں تاکہ روز مرہ کی زندگی میں لوگوں کو پریشانی نہ ہوں۔
نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ تمام بنیادی سہولیات کی سپلائی جاری ہے اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے لیے بھی مشکل وقت ہے۔ وفاقی حکومت ریاستی حکومیتوں اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ غریبوں کی مدد کے لیے لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے حکومت طبی سہولیات پر توجہ دے رہی ہے۔
My fellow citizens,
THERE IS ABSOLUTELY NO NEED TO PANIC.
Essential commodities, medicines etc. would be available. Centre and various state governments will work in close coordination to ensure this.
Together, we will fight COVID-19 and create a healthier India.
Jai Hind!
— Narendra Modi (@narendramodi) March 24, 2020