لاہور کے کورونا قرنطینہ مرکز سے بھاگنے والا شخص خوشاب سے گرفتار

خوشاب: لاہور سے فرار ہونے والے کورونا کے مشتبہ مریض کو پنجاب پولیس نے خوشاب ٹول پلازہ کے نزدیک گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا مشتبہ مریض قرنطینہ مرکز سے بذریعہ بس فرار ہو گیا۔ مذکورہ شخص نے    آن لاٸن ٹکٹ بک کروایا تھا، مگر ٹریکنگ سے بچنے کے لیے اپنا موباٸل بند کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس نے لاہور انتظامیہ کے اعلی حکام کی جانب سے موصول ہونے والے الرٹ پر عمل کرتے ہوئے برو        قت کارروائی کی اور مریض کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل نمبر سے بک ہونے والے ٹکٹ کو ٹریس کر لیا۔

بعد ازاں مریض کو بذریعہ جوہر آباد کے سول ہسپتال میں قائم کیے گئے آئیسولیشن سینٹر  منتقل کر دیا گیا۔

آئی ڈی: 2020/03/24/6878

اپنا تبصرہ بھیجیں