آل راؤنڈر شکیب کو قرنطینہ میں بیٹی کی یاد ستانے لگی


کورونا اپنوں سے اپنے پیاروں کی جدائی کا سبب بننے لگا۔ بنگلا دیشی آل راؤنڈرشکیب نے کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر خود کواپنوں سے دورامریکہ میں قرنطینہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے خود کو کورونا کے پیش نظر قرنطینہ  کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوری بڑی تکلیف دہ ہے لیکن اپنوں کی صحت و سلامتی کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مجھے حالات کی نزاکت کا اندازہ تھا۔ امریکا پہنچنے کے بعد سیدھا ایک ہوٹل گیا اور14 روز تک قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔میں نے اہلیہ کو فون پر اپنے فیصلے سے مطلع کردیا۔
شکیب کا کہنا تھا کہ بیٹی سے نہ مل پانا بڑا ہی تکلیف دہ ہے انھوں نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ 14روز تک کسی کے گھر میں جانے یا بلانے سے گریز کریں۔ اس سے غفلت کئی لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ہمیں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/25/6912

Leave A Reply

Your email address will not be published.