سلوواکیہ کی خاتون صدر کا تقریب حلف برداری میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا نرالا انداز


براٹیسلاوا: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہرجگہ ہر شخص کوشاں ہے۔  سلوواکیہ میں صدر زوزانے کیپتوا نے کابینہ کی حلف برادری کی تقریب میں جہاں خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہیں انہوں نے لباس کے کپڑے سے بنے ہوئے ماسک سے خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا اہتمام بھی کیا تھا، جسے سوشل میڈیا پر کافی سراہا بھی گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں 4 سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ملک کی 46 سالہ خوبرو صدر نے اتحادی جماعت کو حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کی تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/25/6909

Leave A Reply

Your email address will not be published.