جاپانی مصور سنگ آکی نکاتا کا پتھروں پر جانوروں کی دلکش تصاویر بنانے کا فن

ٹوکیو: جاپانی فنکارہ آکی نکاتا کے پاس بے ہنگم پتھروں پر جانوروں کی تصاویر بنانے کا حیرت انگیز فن ہے وہ اپنے چشمِ تصور سے کسی بھی پتھر پر کوئی جانور دیکھ لیتی ہیں اور اس پر خوبصورتی سے اس جانور کی تصویر بناتی ہے لیکن اسے تصویر نہیں کہا جاتا کیونکہ وہ اپنے فن سے اس پتھر کو عین اسی طرح کےجانور میں ڈھالتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھول جاتےہیں کہ یہ کوئی بھدا پتھر تھا یا پھر کسی جاندار کا مجسمہ۔ اسی بنا پر انہیں جاپان میں اسٹون آرٹسٹ یا ’مصورِ سنگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 2010 سےجاری ہے۔

آکی نکاتا کہتی ہیں میں جب کوئی پتھر اٹھاتی ہوں تو اسے محسوس کرتی ہوں۔ کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے پتھر کو نہیں بلکہ پتھر نے مجھے تلاش کیا ہے۔ میرے خیال میں ہر پتھر کا اپنا ارادہ ہوتا ہے جس سے مجھے پتا چلتا ہے کہ اب اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد میں اس پر پینٹنگ کرتی ہوں اور پتھر سے میرا رشتہ جڑ جاتا ہے۔

لوگوں کے بار بار استفسار کے باوجود وہ کسی کو بھی پتھریلے جانور فروخت نہیں کرتیں لیکن جو بھی دیکھنا چاہے وہ اس کی اجازت دیتی ہیں ۔ آکی نکاتا کا سارا کام ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب بھی ان کے اسٹوڈیو میں خاموش پتھروں کا ایک ڈھیر پڑا ہے جس پر انہیں جانوروں کی حیرت انگیز تصاویر کاڑھنی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment