ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی

اسلام آباد:  ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا مریضوں کی تعداد 972 ہوگئی۔ سندھ 407، پنجاب 281، بلوچستان 110، خیبر پختونخوا 78، اسلام آباد 15، آزاد کشمیر 1اورگلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 80 ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق، 18 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض جاں بحق جبکہ 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاؤن پلان میں ردو بدل کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق راشن کی دکانیں صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ شہری اس دوران ضروری اشیا کی خریداری کر سکیں گے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں۔

وزیرا عظم کے معاون خصوصی معید یوسف نکے مطابق اسلام آباد میں آج سے مارکیٹس، ریسٹورنٹس، نجی دفاتر، شہر کے اندر اور باہر ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل بند رہیں گی۔

سکھر قرنطینہ مرکز سے 460 مریض ڈسچارج

مزید برآں سکھر قرنطینہ سینٹر سے 640 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ گورنر سندھ بدھ سے معمول کے دفتری امور کی ادائیگی شروع کر دیں گے۔

ملک بھر میں اذانیں دی گئیں

ادھر کورونا وائرس سے نجات اور اللہ کی پناہ حاصل کرنے کے لئے شہریوں نے مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دیں جس سے اللہ اکبر کی صدائیں ہر طرف گونج اٹھیں۔

کراچی سے لاہور کے لیے آخری ٹرین روانہ

کراچی کینٹ سٹیشن سے آخری اسپیشل ٹرین لاہور کے لئے رات بارہ بجے روانہ کی گئی۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے باعث ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/25/6916

متعلقہ خبریں

Leave a Comment