کورونا وائرس: ماہرہ کی مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست

کراچی: عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے بعد مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔

دلکش اورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اس باراداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔

 

 

آئی ڈی: 2020/03/25/6949

متعلقہ خبریں

Leave a Comment