شہباز شریف کا کورونا وائرس پر پارلیمانی رہنماوں کی میٹنگ سے واک آوٹ

Shahbaz Sharif-Lahore-Corona Meeting

لاہور: قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف کورونا  پر ہونے والی پارلیمانی میٹنگ کے اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے بذریعہ ویڈیو لنک ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے اٹھ کر جانے پر حزب اختلاف نے بھی بائیکاٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدات قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک ہوا جس سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے دوران ہی وزیر اعظم عمران خان اٹھ کر چلے گئے جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اجلاس میں بیٹھنا تک گوارا نہیں کیا، پاکستان کو تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیراعظم موجود نہیں، اگروزیراعظم کی یہ سنجیدگی ہے تو ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اتنا بھی احساس نہیں کہ یہ مشاورتی اجلاس ہے، ہم یہاں سیاست کرنے تو نہیں آئے، یہ سوچنے بیٹھے ہیں کہ مل کر قوم کو کیسے بچائیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/25/7005

متعلقہ خبریں

Leave a Comment