کورونا وائرس: جرمنی کے 60 لاکھ ماسک کینیا ایئر پورٹ سے گم

Corona-Masks

جرمن کسٹم حکام نے کہا ہے کہ طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے غائب ہوگئے۔
جرمن حکام کے مطابق وہ غائب ہونے والے 60 لاکھ ماسک کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔ دوسری جانب کینیا کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی (کے اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ جرمن کسٹم حکام نے ایف ایف پی 2 ماسک جو 90 فیصد سے زیادہ زرات کو فلٹر کرتے ہیں  کے آرڈر کیے تھے۔کسٹم حکام اور مسلح افواج ماسک کی خریداری کے لیے وزارت صحت کی مدد کررہی تھی۔ مذکورہ کھیپ 20 مارچ کو جرمنی کو موصول ہوجانی چاہیے تھی لیکن کینیا کے ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں غائب ہوگئی جس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ علاوہ ازیں یہ واضح نہیں کہ جرمن کمپنی کے تیار کردہ ماسک کینیا میں کیوں تھے؟
جرمن حکام کے ذرائع نے بتایا کہ وہاں کیا ہوا یہ چوری کا معاملہ ہے یا ماسک فراہم کرنے والے غیر سنجیدہ ہیں۔ ابھی اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/26/7013

متعلقہ خبریں

Leave a Comment