کورونا وائرس چیک کرنے والی فنگر پرنٹ کٹ آزمائشی مراحل میں

دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایسی ٹیسٹنگ کٹ تیار کرلی گئی ہے جو آزمائش کے مراحل میں ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے ایسی کٹ آزمائشی مراحل میں ہے جسے گھر بیٹھے مہیا کیا جائے گا تاکہ مریض علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھر  بیٹھے ہی کورونا کے حوالے سے ٹیسٹ کرسکے۔ برطانوی پبلک ہیلتھ میں نیشنل انفیکشن سروس کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرون پی کوک نے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کو آگاہ کیا کہ ایک گروپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے فنگر پرنٹ کٹ تیار کی ہے یعنی انگلی پر سوئی چبھوکر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس طرح  فوری طور پر خون کے نمونے سے پتا چل جائے گا کہ نتائج مثبت ہیں یا منفی نتائج واضح نہ ہونے کی صورت میں نمونے کو لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ یہ فنگر پرک کٹ ویسے ہی ہوگی جیسے شوگر چیک کرنے کی کٹ ہے یعنی صرف پن کو انگلی میں چبھوکر خون کا نمونہ لیا جاسکے۔

پروفیسر پی کوک نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹنگ کٹ آکسفورڈ میں آزمائی جارہی ہے ایک بار جب یہ عوامی سطح پر متعارف کرادی جائے گی تو لوگ اسے گھر بیٹھے ایمازون یا بوٹس پر آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کٹ نیشنل ہیلتھ سروس کے اسٹاف اور اہم رضاکاروں کو فراہم ہوگی جس کےبعد اسے تمام افراد کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/26/7022

متعلقہ خبریں

Leave a Comment