کورونا وائرس: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ

 دنیا کے198ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور تمام بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے سبب لوگ گھروں تک محدود ہوکررہ گئے ہیں۔

گھروں میں محصور لوگ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کر رہے ہیں اور فیس بک کا استعمال بھی70 فیصد بڑھ گیا ہے۔

واٹس ایپ، ایمو اور ویڈیو ایپلی کیشنز کے استعمال میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  کورونا وائرس کے باعث گروپ ویڈیو چیٹ میں بھی 70فیصد اضافہ ہوا۔

لوگوں کے گھروں میں رہنے کے سبب فیس بک اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر ٹریفک میں پچاس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment