شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کا خطرہ, مساجد میں نماز کے لیے ضلعی انتظامیہ کے احکامات جاری

شہراقتدار میں کورونا وباء پھیل گئی مریضوں کی تعداد 25 ہو چکی ہے۔ 
زیادہ تعداد باہر سے آنے والے لوگوں کی ہے لیکن یہاں مقامی سطح پر بھی پھیلاؤ موجود ہے آج شہر کی مساجد میں لوگ اکٹھے ہونے سے وباء کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پہلے سے ہی ایک ایڈوائزری جاری کر چکی ہے
علماء حضرات کے لیے پیغام ہے کہ مساجد میں ضروری طور پر جو سٹاف یعنی خدام، موؤزن خطیب یا امام ہیں وہ مساجد میں ہی رہیں۔اس کے علاوہ باقی تمام لوگوں سے یہ ہی درخواست ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں۔
شہر میں بارش بھی جاری ہے اور وباء کا بھی خطرہ موجود ہے۔ بہتر یہ ہی ہوگا لوگ باہر نہ ہی نکلیں اور مساجد میں جاکر دوسرے لوگوں کو بھی متاثر نہ کریں
مساجد میں جاکر خود متاثر ہوکر اپنی اور بیوی بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں مت ڈالیں۔
شہر میں دفعہ 144 کا نفازکیا گیا ہے جس کے تحت بلاجواز باہر گھومنے پر پابندی ہے اور پولیس کی چیکنگ بھی جاری ہے. اُمید ہے اگلے گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل ہوگا اور لوگ گھروں میں ہی رہیں گے۔

مساجد کھلی رہیں گی باقی لوگوں سے درخواست ہے وہ گھروں میں ہی رہیں جہاں آپ آزادی سے نماز یا زکر ازکار کر سکتے ییں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment