چین سے ٹیسٹنگ کٹس اور طبی سامان سے لیس طیارہ کراچی پہنچ گیا

خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمسایہ ملک چین سے ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر طبی سامان پر مشتمل دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے  ایک جہاز56 ہزارٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر کراچی پہنچ گیا جو کہ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔

اس کے علاوہ خنجراب پاس کے ذریعے بھی طبی سامان پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔

کراچی پہنچنے والا سامان جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وصول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چین کا شکریہ اداکرتے ہیں، چین سے مزید طبی سازوسامان جلد وصول ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 25 مارچ کو بھی چین سے این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر ایک طیارہ کراچی پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت چند ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان دینے کا اعلان کیا تھا۔ کراچی کے ساتھ ساتھ آج چین سے خنجراب پاس کے ذریعے طبی سامان کی ایک کھیپ پاکستان کے حوالے کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment