حکومت نے زیرو ریٹڈ سیکٹر کے ریلیف پیکیج کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Zero Rated Sector Relief Package

حکومت نے زیرو ریٹیڈ سیکٹر کے ریلیف پیکیج کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ایکسپورٹ سیکٹر کو بجلی 7.5 سینٹ فی یونٹ  جبکہ  گیس ساڑھے 6 ڈالر ایم ایم بی ٹو یو پر فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نےزیرو ریٹیڈ سیکٹر کے ریلیف پیکیج کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس کے مطابق ایکسپورٹ سیکٹر کےمذکورہ بالا  نرخ میں تمام ٹیکسز شامل ہوں گے۔ ایکسپورٹ سیکٹر کو یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2020 تک ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ ریلیف پیکیج کے لیے وزارت خزانہ جولائی کے   ہفتے میں 24 ارب روپے کی سبسڈی جاری کرے گا ۔ مزید برآں 24 ارب روپے کی سبسڈی آئندہ سال کے دوران بھی جاری رہے گی۔آئندہ مالی سال کے لیے 20  ارب روپے کی اضافی سبسڈی بھی مختص کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ای سی سی نے 11 مارچ کو ایکسپورٹ سیکٹر کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/03/27/7139

متعلقہ خبریں

Leave a Comment