لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک نے خود کو مصروف رکھنے کا حل ڈھونڈ لیا

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے آن لائن کوچنگ شروع کردی ہے۔

بلے باز بین ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے. کورونا ایک عالمی وبا ہے ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

بین ڈنک نے کہا کہ ہمیں اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام لوگوں پر اعتماد کرنا ہے جو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment