اسلام آباد، پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر نے بیرون ملک سفر نہیں کیا۔ ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق کے بعد ڈاکٹرز ہاسٹل کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹرزکو قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کو او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ میں شفٹ کیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/31/7181

متعلقہ خبریں

Leave a Comment