ملک میں 3 صحافی کورونا وائرس کا شکار معاون خصوصی نے تصدیق کر لی

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس اعوان نے 3 صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی جن میں سے 2 کاتعلق لاہور جبکہ ایک کا وزیرآباد سے ہے۔

اسلام آباد میں ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا برینگ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک واٹس گروپ بنا کر تمام وزیراطلاعات یا ترجمان کو شامل کرنا تھا جسے بنا لیا گیا ہے اور اس میں صوبے اپنی اپنی تفصیلات شیئر کررہے ہیں۔

دوسرا جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے ایک میکانزم تشکیل دینا تھا تا کہ اگر میڈیا پر کوئی غلط خبر چلے تو فوری طور پر متعلقہ صوبے کی جانب سے وضاحت سامنے آجائے اور پی آئی ڈی کے ذریعے تمام میڈیا کو آگاہ کردیا جائے وہ بھی بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ میڈیا کو حقیقی معلومات دینے کے لیے سینٹرل نیوز پورٹل بنایا گیا جس کا مقصد صوبوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو مثبت طریقے سے پیش کرنا تھا تا کہ عوام میں خوف و ہراس کو کم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ یا ایسے مقامات جہاں متاثرہ مریض کی نشاندہی ہو وہاں میڈیا اور عوام کے جانے کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا ان کو سہولت دینے اور محفوظ رکھنے کے لیے پی آئی ڈی کورونا جرنلسٹ ایپلکیشن لانچ کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا اس ایپلکیشن کا مقصد نہ صرف تحفظ فراہم کرنا بلکہ اگر کوئی صحافی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کا بھی اندراج کیا جائے گا ساتھ ہی انہوں نے 3 صحافیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی بھی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment