این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن منسوخ


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے  بین الاقوامی پروازیں 5 اپریل سے بحال کرنے کے لیے جاری کردہ خط نوٹیفکیشن کے ذریعے منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے نے خط میں اعلیٰ حکام سے درخواست کی تھی کہ 5 اپریل سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کے لیے غیر ملکی پروازیں بحال کی جائیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ 5 اپریل سے دنیا بھر کے لیے پروازوں کو بحال کر دیا جائے۔ ائیرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی اور مشتبہ مسافروں کو ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو 8 بجے شب سے 4 اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔

غیر ملکی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث بیرون ممالک میں پاکستان آنے والے مسافر بھی ائیرپورٹس پر پھنس گئے تھے جس کے لیے انہوں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ کوئی موثر قدم اٹھائے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.