جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا

لاہورڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا.سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلیے درخواست نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلیے درخواست نہیں دوں گا.

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اپلائی کیا لیکن دال نہ گل سکی تھی. ایک سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابراعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔

ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدرعلی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں۔ وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلیے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment