سیالکوٹ سے کورونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے متاثرہ نوجوان 12 روز قبل فرانس سے آیا تھا۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹرناصر محمود بشیر کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ  میں ایک شخص میں  کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسویشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی سیالکوٹ نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بھی کورونا کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526 ہو گئی ہے۔اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/29/8225

متعلقہ خبریں

Leave a Comment