کورونا وائرس سے متعلق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے مریضوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔
نئے اعداد و شمارکے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 558 جبکہ سندھ میں 481 تعداد ہوگئى۔ خیبرپختونخواہ میں 188، بلوچستان میں 138، اسلام آباد میں 43، آزاد کشمیر میں 2 اورگلگت بلتستان میں 116 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہو چکی ہے اور 28 افراد کورونا وائرس سےمکمل طور پر صحتياب ہو چکے ہیں جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے