واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگائی جانیوالی ویڈیو کا دورانیہ محدود کر دیا گیا

میسجنگ اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ پر اسٹیٹس پر لگائی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ محدود کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگائی جانے والی ویڈیوز کا دورانیہ محدود کر کے 15 سیکنڈز کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر 30 سیکنڈز تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے تھے، لیکن اب انٹرنیٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جو ابھی صرف بھارت کے واٹس ایپ صارفین کے لیے ہے۔

اس سے قبل آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس اور  ایمازون پرائم کی جانب سے بھی انٹرنیٹ پر دباؤ کوکم کرنے کے لیے اسی قسم کے اقدامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment