پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا


لاہور: 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالج معالجے کی غرض سے بھارت جانے والے 5 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جن کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کو کھولا گیا۔

بھارت جانے والے مریضوں کے ساتھ جو رشتے دار گئے تھے وہ بھی وطن واپس پہنچ گئے۔

بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچنے والوں میں یاسر مختار، محمد خالد، چوہدری آصف، چوہدری اشفاق اور نگہت مختار شامل ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.