پاکستانی ڈریس ڈیزائنر نے کورونا سے بچاؤ کا لباس تیار کر لیا

کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں دنیا بھر میں مختلف سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں ایک پاکستانی ڈریس ڈیزائنر نے بھی مخصوص لباس تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ڈریس ڈیزائنر عاصم جوفا نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مخصوص لباس تیار کر لیا۔ ڈیزائنر کا اس لباس کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ لباس ڈاکٹرز کی حفاظت کے پیش نظر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تیار کردہ لباس ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے بہترین ہے۔  ہماری ٹیم نے اس کی تیاری پر بڑی محنت کی ہم نے ایک مشن کے تحت یہ لباس تیار کیا ہے تاکہ ہماری حفاظت کے لیے جو ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے انھیں تحفظ فراہم ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment