کورونا وائرس: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا

لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا مریضوں کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لیے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور سپلائی چین کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتماد کو بڑھایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریض کی نشاندہی پر صرف انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ رابطے میں رہے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم کےذریعے پی آئی ٹی بی کےعلاوہ محکمہ تعلیم کےعملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ پلانٹس کے لیے نقل وحرکت کے دوران انتظامیہ سہولت فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment