اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ایم ڈی پی ایس اوغیر قانونی تقرری ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی چار ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں ملزمان کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ پیش ہوئے اوربتایا کہ دونوں درخواست گزاراسلام آباد میں ہیں جبکہ نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں ایم ڈی پی ایس او تقرری ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرلے ہمیں نیب کی جانب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو جہاز بھی نہیں جا رہے عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور چار ہفتوں میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ‏کورونا وائرس پر کوئی یکساں رسپانس نہیں، حکمت عملی کیا ہے،وزیراعظم کچھ اور وزراء کچھ کہتےہیں ‏کہتے تھےلاک ڈاون نہیں ہوگا،اسلام آباد میں اس سے بڑا کیا لاک ڈاون ہوگا اب اللہ ہی خیر کرے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‏بارڈر وفاقی حکومت کنٹرول کرتی ہے‏عجیب معاملہ ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے ‏وزیراعظم اپوزیشن رہنماوں کو بلا کراپنے بیان کے بعد غائب ہوگئے۔‏ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment