کورونا وائرس: ’بے بی شارک ڈو ڈو‘ گانا بچوں اور بڑوں میں مقبول

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث جہاں لوگ احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں اب بچوں کے پسندیدہ گانے ‘بے بی شارک ڈو ڈو’ میں بھی بچوں اور بڑوں دونوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام دیا جارہا ہے۔

بچوں کے اس مقبول اور پسندیدہ گانے ’بےبی شارک‘ کے کچھ بول تبدیل کرکے نیا گایا جاری کیا گیا جس میں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے اور ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا۔

بے بی شارک ڈو ڈوگانا 2015 میں ریلیزہوا تھا تاہم یہ اس وقت مقبول ہوا تھا جب 2017 میں ‘بےبی شارک چیلنج’ نامی نیا ٹرینڈ سامنے آیا۔ اس ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے لوگ بے بی شارک میں کیے گئے ڈانس کی نقل کرکے بےبی شارک کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے تھے۔

بعد ازاں ایک بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جو گوگل سے مطالبہ کررہی تھی کہ بے بی شارک گانا لگایا جائے، جس کے بعد اس بچی کو گانے پرڈانس کرتے دکھایا گیا۔

جیسے 2015 کا گانا مقبول ہوا تھا اس نئے گانے کو سن کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بچوں کو بےحد پسند آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment