وزیر اعظم نے اشیاء کی ٹرانسپورٹ کے لیے تمام ہائی ویز کھولنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیا کی فراہمی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور غذائی اشیا کی فارمز، فیکٹریوں سے مارکیٹ میں فراہمی کو یقین دہانی کے لیے تمام نیشنل ہائی ویزکھولنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے روزانہ اجرت کمانے والوں اور غریب عوام کے گھروں کے دروازے پر راشن فراہم کرنے کے وعدے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ اسے ہم نوجوان رضاکاروں کی فوج کے ذریعے کریں گے جس کا آج باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔

عمران خان نے یہ احکامات وزیر اعظم ہاوس میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے تمام طبی پیشہ ور افراد بشمول ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ (پی پی ای) فراہم کرنا شروع کردیا ہے اور ملک بھر کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ قائم کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ اگر کوئی طبی پیشہ ور شخص کی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے موت ہوجائے تو اسی شہدا پیکج دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعون نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’کورکمیٹی کو آگاہ کیا گی کہ وزیر اعظم کے ملک بھر اشیا کی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کے احکامات کےباوجود 80 فیصد اشیا کی ٹرانسپورٹ صوبائی حکومتوں کی متعدد پابندیوں کے باعث سڑکوں پر نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نے غذائی قلت کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور اضافی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی ہے اور جلد وہ ملک بھر میں ضروری اجناس کی سپلائی کے حوالے سے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment