کورونا وائرس: پیسو امیونائزیشن کے ذریعے علاج کی اجازت


اسلام آباد: سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمی نے کہا ہے کہ کورونا کےعلاج کیلئے پیسو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں نے کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے علاج کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی آج یا کل اجازت دے دیں گی۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پلازمہ کی مدد سے کورونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج بھی موزوں طریقہ ہے جس سے کریٹیکل مریضوں کا علاج کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز نے دو ہزار پلازما کا بندوبست کرلیا ہے۔ اب این ڈی ایم اے اور حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔

 

آئی ڈی: 2020/03/31/7369

Leave A Reply

Your email address will not be published.