کورونا کے پھیلاو پر مذہبی طبقے کو نشانہ بنانا ظلم ہے: مولانا طاہر اشرفی


کورونا وائرس کے پھیلاو پر مذہبی طبقات کو نشانہ بنانے کے معاملے پر علامہ طاہر اشرفی کا وزیر اعظم سے حکومتی وزیروں کو تنبیہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹا سا طبقہ مذہبی طبقے کو کورونا وائرس کے پھیلاو میں تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔  ان کے مطابق تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھلاو سے منسوب کرنا ظلم و زیادتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ تفتان کا ایشو مذہبی نہیں بلکہ وہاں انتظامات پر اعتراضات کئے گئے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/31/7430

Leave A Reply

Your email address will not be published.