ملک بھر میں کورونا سے 25 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 1865ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1865 تک جا پہنچے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کے اعدوشمار دن بدن بڑھے لگے، کورونا کیسز میں اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں کیسز کی تعداد باقی صوبوں سے زیادہ ہونے لگی 652  کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں  بھی کیسز کی تعداد 627 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا کیسز میں تیسرے نمبرپہ آ گیا تعداد 221 جا پہنچی۔ بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148 جبکہ اسلام آباد میں 58 کیسزرپورٹ ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment