جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان انتقال کر گئے

کراچی: جنگ گروپ کے پبلشرمیرجاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

میر صحافت میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید رحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ جنگ میڈیا گروپ کے بانی میرکارواں میر خلیل الرحمان کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے میر جاوید رحمان کو اپنے والد کی طرف سے صحافت اورسچ اور آزادی اظہار رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔ میرجاوید رحمان کی راہنمائی اور سربراہی میں جنگ گروپ پاکستان کا سب سے بڑا میڈیا گروپ بن گیا جس کے تحت کئی اخبارات، رسائل اور ٹی وی چینلز کام کررہے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/03/31/7376

متعلقہ خبریں

Leave a Comment