امریکہ میں پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ،5منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی ڈیوائس بنا لی

نیو یارک: کورونا لیب ٹیسٹ ڈیوائس کو امریکی سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی منظور کر لیا ہے۔جس کے بعد آج صدر ٹرمپ اس کا افتتاح کریں گے۔

انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی سائنسدان جمیل شیخ نے کورونا ٹیسٹ کی فوری تشخص کے لیے ڈیوائس ایجاد کی ہے ۔جس کی مدد سے صرف 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنا ممکن ہو سکے گا۔ کورونا لیب ٹیسٹ ڈیوائس کو امریکی سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی منظورکرلیا ہے۔ جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اس کا افتتاح کریں گے۔ جمیل شیخ کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے شہر باڈھ سے ہے اور وہ اس وقت امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہیں۔ کراچی کے این جے وی اسکول سے میٹرک، دہلی کالج سے انٹر اور این ای ڈی یونیورسٹی سے ان کی گریجویشن ہے۔

ڈاکٹرجمیل شیخ کی ایجاد کردہ یہ ٹیسٹنگ ڈیوائس ایبٹ کمپنی لیبارٹریزنے متعارف کرایا ہے جس سے وائرس کی تشخیص صرف پانچ منٹ میں ہوسکتی ہے۔ کمپنی یکم اپریل سے روزانہ پچاس ہزار ٹیسٹ کٹس مہیا کرے گی۔ یہ ٹیسٹنگ کٹ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ نئی ٹیسٹ کٹ کا سائز چھوٹا رکھا گیاہے اور کٹ پورٹیبل بھی ہے جسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے یہ کورونا لیب ٹیسٹ ڈیوائس شگر کے ٹیسٹ کرنے کے طرز پر صرف پانچ منٹ میں بتا دے گی کہ مریض کورونا پازیٹو ہے کہ نیگیٹو ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/03/31/7403

متعلقہ خبریں

Leave a Comment