حکومت کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد: حکومت کا 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا منصوبہ فلاپ ہوگیا۔ مقررہ مدت پوری ہوگئی, ایک دانہ گندم بھی درآمد نہ ہوسکی۔

حکام  کے مطابق حکومت نے 31 مارچ تک 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔  گندم کی درآمد پر 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بھی ختم کی گئی۔ گندم درآمد کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔  نئی فصل بھی آنے والی ہے, گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں۔
احتیاطی اقدامات کے پیش نظر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment