کورونا وائرس: نیویارک میں مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے

 امریکہ: امریکی ریاست نیویارک میں مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے سے لاشیں ٹرکوں میں رکھی جانے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیویارک کے ایک مردہ خانے کے سامنے سے چار ٹرکوں میں پچاس لاشوں کو برف میں رکھا گیا تھا۔ پولیس اس وقت موقع پر پہنچی جب وہاں کے لوگوں نے تعفن کی کمپلینٹ درج کرائی۔ مردہ خانے کے انتظامیہ نے بعد میں ایک ریفریجریٹر ٹرک منگوا لیا۔ کورونا وائرس کے باعث امریکی شہریوں کی اموات اور مردہ خانوں میں جگہ کم پڑجانے پر تشویش ظاہر کی جا…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: کیا امریکی خاتون چین لے کر آئی؟

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھوٹنے کے بعد سے ہی اس وائرس کے قدرتی یا کسی لیبارٹری میں تیار ہونے کے شکوک و شبہات کی بنا پر امریکہ اور چین میں کولڈ وار جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق دونوں ممالک ہی اس وائرس کو لیبارٹری میں بنائے جانے اور دنیا بھر میں اس کے پیھلاؤ کے ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 اپریل کو ایک بار پھر دعوی کیا کہ انہیں نومبر 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست دینے کے لیے چین نے یہ…

مزید پڑھیں

پی آئی اے کو پہلی بار امریکہ کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: تاریخ میں پہلی بار پاکستان انٹرنیشینل ایئر لائن کو امریکہ کے لیے براہ راست پروان بھرنے کی اجازت مل گئی۔ اس حوالے سے جاری امریکی ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کے مراسلے کے مطابق اجازت کا اطلاق 29 اپریل 2020 سے ہوگا اور 28 اپریل 2021 کو اجازت کی مدت ختم ہو جائے گی۔ اس دوران پی آئی اے درجن 2 درجن طرفہ یا یکطرفہ مسافر یا مال بردار پروازیں چلا سکتی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے 11 ستمبر کے حادثے سے قبل پی آئی اے طیارے…

مزید پڑھیں

لاک ڈاؤن: وسیم اکرم نے آن لائن سیشنز میں پیسرز کا حوصلہ بڑھایا

لاہور: پی سی بی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں تک محدود قومی اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی رہنمائی کیلئے آن لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کیا ہے۔دوسرے روز اس آن لائن سیشن میں فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پیسرز کو کیریئر میں کامیابی کے گر سیکھائے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کیلئے ڈسپلن اور خود اعتمادی کے ساتھ بے خوف ہونا ضروری ہے۔  رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر نے ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے مشکل وقت میں بھی خدشات کو پس پشت ڈال کر آگے…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ کے مقابلے اب آن لائن ہوں گے

اسلام آباد: کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے بین الاقوامی سطح پر ویٹ لفٹنگ مقابلے کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان انٹرنیشنل مقابلوں میں ڈیڑھ سو کے قریب ممالک کے مرد وخواتین ویٹ لفٹرز حصہ لے سکیں گے، پاکستان کی طرف سے نوح دستگیر بٹ، طلحہ طالب اور عثمان راٹھور سمیت چھ پاکستانی ویٹ لفٹر بھی ان انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن خواتین ویٹ لفٹرز کو بھی ان انٹرنیشنل مقابلوں میں…

مزید پڑھیں

وکلا کی جانب سے شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری

شعیب اختر کو وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے  پرساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس ارسال کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کے ہاتھ یہ نوٹس شعیب اختر کو بھجوایا۔ نوٹس میں موقف اپنایا گیا کہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا برادری کی توہین کی ہے۔ نوٹس میں ان سے چودہ دنوں میں وکلا سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں عدالت میں ان پر کیس دائر کیا جائے گا۔…

مزید پڑھیں

کورونا لاک ڈاون: بیٹا گروسری کے بجائے دلہن لے آیا

اترپردیش: دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاون میں دلچسپ و عجیب واقعات پیش آرہے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد میں ماں نے بیٹے کو گروسری خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ گروسری کے بجائے دلہن  لے آیا۔ ماں نے پولیس اسٹیشن جاکر شکایت کی کہ انہوں نے بیٹے کو  گروسری لانے بھیجا تھا وہ بیوی لے آیا وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہیں۔ دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو نے پولیس کو بتایا کہ میں نے دو ماہ پہلے  شادی کی تھی…

مزید پڑھیں

نیب راولپنڈی کی تفتیشی رپورٹ میں اہم انکشافات

راولپنڈی: نیب راولپنڈی کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بینظیر بھٹو کا پلاٹ مبینہ دهوکے سے زرداری کی فرنٹ کمپنی کو منتقل ہوا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق کلفٹن کراچی میں بخت ٹاور جس پلاٹ پر تعمیر کیا گیا وہ کبھی بینظیر بھٹو کی ملکیت تھا۔ بینظیر بهٹو پلاٹ اپنے نام کرانا چاہتی تهیں لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ بینظیر بھٹو نے پلاٹ اپنی دو کزنز شبنم بھٹو اور رخسانہ بھٹو سے خریدا تھا۔1998 میں بینظیر بھٹو نے پلاٹ اپنے نام ٹرانسفر کرانے کے لئے کے ڈی اے کو…

مزید پڑھیں

عمران خان: بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے

PM Imran Khan-Tiger Force-Pakistan-Corona

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالادستی کا نظریہ اپنائے ہوئے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مودی حکومت نہ صرف کشمیروں کی نسل کشی کر رہی ہےبلکہ وادی میں آبادی کا تناسب بھی بدلا جا رہا ہے۔ کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندو توا نظریے کا پرچار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

امریکہ کا چین سے دوبارہ بڑا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے چین سے ووہان وائرالوجی لیبارٹری تک رسائی کا مطالبہ دوہرا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوال کیا کہ کیا دنیا جاننا چاہتی ہے کہ کورونا وبا کیسے شروع ہوئی؟ انہوں نے شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ووہان کی کئی پیتھوجینز لیبار ٹریز میں کام ابھی بھی جاری ہے مگر ہمیں معلوم نہیں کہ وہاں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا چین سے وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر لیا ہے۔ چین…

مزید پڑھیں

لیجنڈری بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اداکار کافی عرصہ سے ممبئی کے ہسپتال سرایچ ایم ریلاؤنس فاؤ نڈیشن میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز سانس میں دشواری کے باعث چل بسے۔ خیال رہے 2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ ستمبر 2019 میں بھارت واپس پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،بچی اور خاتون سمیت تین شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ  بنایا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا…

مزید پڑھیں

پاکستان: بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال خطرے میں ہیں

اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو آگاہ کر دیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر احمد نے او آئی سی ممالک کو ہندو انتہا پسند بی جے پی اور آر ایس ایس کی جابر سیاست سے متعلق خطوط ارسال کیے۔ خطوط میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں.بھارت ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند رویے سے مسلمانوں کی شناخت چھیننا…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ملک بھر میں ایکٹوکیسز کی تعداد 11361ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کردیں ملک میں کورونا کے  ایکٹوکیسز کی تعداد 11361،جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15759تک پہنچ گئی ہے۔ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 19 مزید اموات کے ساتھ کورونا کیوجہ سے مجموعی اموات 346 ہوگئی ہیں۔  مُلک بھر میں اب تک 4052مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ پنجاب میں 1,780، سندھ میں 1,169، خیبر پختونخوا میں 614، بلوچستان میں 180، اسلام…

مزید پڑھیں

بد دیانت و نا اہل سول سرونٹس سے سرکاری اداروں کو پاک کرنے کا منصوبہ تیار

وزیراعظم سے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری  کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیئے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست ریٹائر کیا جا سکے گا۔ رولز کا اطلاق ان افسروں پر بھی ہو گا جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا۔رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہو گا۔ ذرائع کر مطابق رولز کے تحت ریٹائر منٹ کیلئے ریٹائرمنٹ…

مزید پڑھیں

نئے وفاقی وزیر اطلاعات، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی وزارتِ اطلاعات آمد ہوئی۔ سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی اور وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے وزارت اور اداروں کے امور پر وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھااطلاعات و نشریات ایک ایسی وزارت ہے جسے…

مزید پڑھیں

حفیظ شیخ کی جانب سے یکم مئی کو خوشی کی نوید کا امکان

یکم مئی کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت کی آمد پر ملک بھر میں بحران کی سی کیفیت تھی۔ ہماری کاوشوں سے 17 بلین ڈالرز آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے ملے۔ ہم نے حکومتی اخراجات پر مضبوط گرفت رکھی۔ ہم نے پیسےدو جگہ خرچ کیے ایک ایکسپورٹ کے لیے بزنس کو مراعات دیں دوسرا کمزور طبقے کو 180 ارب روپے کا پیکج دیا۔…

مزید پڑھیں

کورونا وائرس: خانہ کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اوزون ٹیکنالوجی کا استعمال جاری

سعودی عرب: کورونا وائرس کے جراثیم سے پاک کرنے کے لیے خانہ کعبہ، حجراسود اور مقام ابراہیم کی اوزون ٹیکنالونی کے ذریعے صفائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حرمین پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس بھی اس صفائی مہم میں شریک ہوئے۔ پریذیڈنسی کی جانب سے یہ عمل وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اوزون گیس ایک بہت طاقتور آکسیڈائزر ہے اور  یہ بیکٹیریا اور وائرس جیسے چھوٹے چھوٹے  جراثیموں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ خیال رہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف…

مزید پڑھیں

نیب آرڈیننس: وزیر قانون فروغ نسیم نے مسودے کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں نیب قانون میں ترمیم کے لیے دو گروپ آمنے سامنےآ گئے۔ وزارت قانون کا کہنا ہے نیب آرڈیننس کا مسودہ وزارت قانون نے تیار نہیں کیا۔ ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ پارلیمانی امورافیئرز سے جاری ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے مسودے کو جعلی قرار دیدیا ہے۔وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے سامنے آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے۔نیب قانون میں ترمیم کا مسودہ وزارت قانون نے تیار کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے نیب قانون میں ترمیم پر کام…

مزید پڑھیں

وزارت مذہبی امور نے نیاء اقلیتی کمیشن بنا لیا

وزارت مذہبی امور کی طرف سے بننے والا اقلیتی کمیشن مجموعی طور پر 18 رکنی ہو گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہیں دی جا رہی۔ مجوزہ اقلیتی کمیشن میں 12 اراکین اور 6 نمائندے ہوں گے۔ اقلیتی کمیشن کے 3 ممبران ہندو اور 3عیسائی برادری سے ہوں گے۔ 2 ممبران سکھ اور 2 مسلمان ہوں گے۔ ایک ممبر پارسی اور 1 کیلاش برادری سے ہو گا۔ اس کے علاوہ اقلیتی کمیشن میں وزارت مزہبی امور،وزارت تعلیم اور وزارت قانون کے نمائندےشامل ہوں…

مزید پڑھیں