برطانیہ میں ہائی الرٹ،شہریوں کو ٹارچ اور گرم کپڑے تیار رکھنے کی ہدایات

لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں موجودہ حالات کے باعث برطانوی شہریوں کو بلیک آؤٹ ہونے کے امکانات کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث جس تیزی سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔عین اسی طرح مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے مزدوروں میں سے بھی کئی کرونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہائی الرٹ،شہریوں کو ٹارچ اور گرم کپڑے تیار رکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

برطانوی حکومت وقت کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بجلی کے شعبہ میں کام کرنے والے انجینئرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔اس لئے عوام الناس کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایسا تب ہوا جب الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک کسٹمر کو خط کے ذریعے لکھا گیا کہ موجودہ حالات کے باعث عین ممکن ہے کہ ورکرز کی کمی کی وجہ سے بجلی کی خرابی کو بروقت درست نہ کیا جا سکے۔ لہٰذا روشنی کیلئے ٹارچ اور گرم کپڑوں کا بندوبست رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق ایسے خطوط دیگر کسٹمرز کو بھی بھجوائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کر چکی ہےاور برطانیہ میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1700سے تجاوز کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment